MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صبر کامظاہرہ کرنے پر صارفین کا شکریہ فیس بُک نے سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی

2 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) فیس بک نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہونے پر صارفین نے معذرت کر لی۔فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیکنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
فیس بک نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں اور کاروباری اداروں کی بہت بڑی جماعت جو ہم پر انحصار کرتے ہیں ان سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔پم اپنی ایپس اور سروس کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔فیس بک نے صارفین کا صبر کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

فیس بک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور پیغام میں ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس اور مصنوعات تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں ، اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب دنیا بھر میں فیس بک اور اس کی دیگر دونوں ایپلی کیشنز کی بندش کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا تھا-میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے ویب نظام میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی گئی اور اسی دوران پورا نیٹ ورک ہی بیٹھ گیا۔
بارڈر گیٹ وے پروٹوکول اپ گریڈ کرنے سے فیس بک کی تمام سروسز انٹرنیٹ سے غائب ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ تینوں مختلف سروسز ہیں تاہم ان کا انفراسٹرکچر مشترکہ ہے، اسی باعث ایک سروس کے نظام میں خرابی کی وجہ سے باقی تمام سروسز بھی بیٹھ گئیں۔دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی تمام سروسز کی بندش کو فیس بک کی تاریخ کا سب سے بدترین بحران قرار دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق فیس بک کمپنی کو کبھی بھی اپنی سروسز کی اس قدر طویل اور مکمل بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیس بُک نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ تاہم کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک، انسٹاگرام اور اب واٹس ایپ کی سسروسز بھی بحال کر دی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس ہیں، جبکہ وٹس ایپ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی سروس ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.