اسلام آباد (مسائل نیوز) صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر جرنیل محب وطن ہے۔ سپاہی سے جرنیل تک سب محب وطن ہیں، کسی کو کسی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سپاہی سے لے کر جرنیل تک کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ وہ فوج کو اپنی سیاست میں ملوث کرے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ قوم کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ جلسوں میں اپنی سیاست کے لیے پاک فوج کو ملوث کرے، ہماری فوج تگڑی ہے۔
۔جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اداروں کو بد نام کرنے کیلئے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں،عمران خان اب مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔
- Advertisement -
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز مہم ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے۔جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے بھی نام لئے بغیر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی ہے،آصف زرداری نے کہا کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے فتنہ کون ہے؟ آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔
اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے،ہمارے سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے،پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔