MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرخزانہ نے طویل عرصے تک پُرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی ناگزیر قرار دیدی

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے طویل عرصے تک پُرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی ناگزیر قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے ‘بلوم برگ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دہائیوں پرانے طور طریقوں کو بدلنا ہوگا تاکہ قوم کو اپنے وسائل میں رہنے کے سلسلے میں مدد دی جا سکے، درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی وصولیوں کے مساوی ہونا چاہئے، جس کے لیے طویل عرصے تک پُرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ گھریلو مصنوعات سے لے کر کاسمیٹکس تک ہر چیز کی درآمدات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ڈالر کی قلت سے بچ کر پاکستان کی ترقی کو تیز کرنا ہے، پاکستان کی درآمدات کو برآمدات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے برابر ہونے کی ضرورت ہے، دوسری سہ ماہی میں ترسیلات ریکارڈ سطح پر ہیں، پاکستان نے متعدد درآمدات کو محدود کر دیا ہے جن میں آٹوموبائل اور گاڑیوں کے پارٹس بھی شامل ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تباہ کن سیلاب اور بارشوں کے سبب ملک کا اقتصادی منظرنامہ مزید پیچیدہ ہو چکا ہے، جس کے معیشت پر 10 ارب ڈالر سے زائد کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں، مسائل کی فہرست میں اضافہ ہوا ہے جس میں سیاسی بحران اور مہنگائی بھی شامل ہے، آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ نے ڈالر کی قرض کی قسط جاری کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ کے فوری خطرے سے نکل چکا ہے، قطر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان میں 9ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاریوں اور قرضوں کا یقین دلایا گیا ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بعض سرکاری کمپنیوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تقریباً ایک مہینے میں ہو جائے گی، جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کے دوران 3.5 فیصد کی معاشی شرح نمو متوقع ہے جبکہ گذشتہ سال اس کا تخمینہ 5 فیصد لگایا گیا تھا، پاکستان میں اس وقت گذشتہ 47 سال کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح زیادہ ہے جو ایشیائی ممالک میں دوسری سب سے بڑی شرح ہے تاہم یہ اپنی پیک پر ہے اور مہنگائی سال کے لیے اوسطاً 15 فی صد رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.