بابر اعظم کا کامن ویلتھ گیمز کے میڈلسٹ کیلئے خوشی کا اظہار
لاہور (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ میڈلسٹ لینے والوں کیلئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا ’’مجھے اپنے سپر سٹارز پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے تمام ایتھلیٹس کو مناسب سٹرکچرل سپورٹ اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے‘‘۔
واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے 109 کلوگرام پلس ویٹ لفٹنگ کیٹگری میں 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں برانز میڈل جیتا جو انہوں نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہرا کر برانز میڈل جیتا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے رواں کامن ویلتھ گیمز میں 2 میڈلز ہوگئے ہیں۔