اگر پاگل پن کی شکل ہوتی تو موجودہ پی ڈی ایم قیادت کی ہوتی،شہباز گل
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر پاگل پن کی کوئی شکل ہوتی تو وہ موجودہ پی ڈی ایم کی قیادت کی ہوتی۔
شہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کیخلاف خود ساختہ ریفرنس بنا کر بھجوا دیا، اگر پاگل پن کی کوئی شکل ہوتی تو وہ موجودہ پی ڈی ایم کی قیادت کی ہوتی۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف معیشت ڈوب رہی ہے تو دوسری طرف ملک کو مزید انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کس بات کی غلط فہمی ہے، آپ کو عوام اب قبول نہیں کرنیوالی۔