MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاستدانو ں کے اہلخانہ کی جعلی ویڈیو جیسی حرکتوں کے بھیانک نتائج ہوسکتے ہیں

1 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ سیاستدانو ں کے اہلخانہ کی جعلی ویڈیو جیسی حرکتوں کے بھیانک نتائج ہوسکتے ہیں، سیاستدانوں کو اہلخانہ کی جعلی ویڈیو سے بدنام کرناملکی مسائل کا حل نہیں، اس سے سیاسی ماحول میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاستدانوں کو اہلخانہ کی جعلی ویڈیو سے بدنام کرنا ملکی مسائل کا حل نہیں، ایسی حرکتوں کے بھیانک نتائج ہوں گے اور سیاسی ماحول میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا، خدارا لوگوں کے خاندانوں کو چھوڑیں اور ملکی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری نے ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ فرانزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی یا نقلی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ عمران خان کے گھر فون ٹیپ کرنے کا نوٹس لے۔

- Advertisement -

شریں مزاری نے کہا کہ سابق خاتون اول کی ایک آڈیو ٹیپ گردش کر رہی ہے، اس بارے میں صوررتحال فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی سامنے آسکتی ہے، اس آڈیو کی بنیاد پر سابق خاتون اول پر الزامات لگائے جارہے ہیں، اصل معاملہ فون ٹیپنگ کا ہے، 1997 میں شہید بےنظیر بھٹو کی حکومت کو فون ٹیپنگ کے معاملے پر ختم کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ فون ٹیپنگ آئین کے آرٹیکل 8 اور 14 کے تحت غیر قانونی ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سرکاری یا ذاتی گفتگو ریکارڈ نہیں کی جاسکتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس فیصلے کے علاوہ بھی 2015 کا ثاقب نثار کا ایک فیصلہ ہے، میں پوچھتی ہوں کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود غیر قانونی فون ٹیپنگ کا یہ سلسلہ کیوں جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے معاملے میں نیوٹرل رہنے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.