MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے، اسد عمر

3 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی ہے، پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں، اسد عمر کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی ہے، پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،انتخابی حلقوں میں غیر قانونی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ایک سوال پر اسد عمر نے کہا کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ 22 جولائی کو حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ان لوگوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہناہے الیکشن والے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جا […]

  2. […] نیوز)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پیٹرولیم کی کم کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشا نہ بنا […]

  3. […] سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ گورننس میں اسٹیبلشمنٹ کا ایک اہم کردار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.