پی ٹی آئی کی مزید دو خواتین عہدیداران کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
- Advertisement -
دوسری جانب تحریک انصاف پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی جہاں دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، اپنی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور ملتان سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سبین گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے اور میں کبھی جلاو¿ گھیراو¿ کا حصہ نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے جلاو¿ گھیراو¿ کی مذمت کرتی ہوں، بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اور سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔
[…] پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی […]