MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز)امریکی شہر ڈیلاویئرمیں چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور ان کے ڈیلاویئر والے گھر سے نکال لیاگیا۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔
ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز غلطی سے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔بائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.