وزیراعلیٰ پنجاب کا کابینہ ممبران کا پٹرول الاؤنس مکمل ختم کرنےکا فیصلہ
لاہور(مسائل نیوز) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کابینہ ارکان کا پٹرول الاؤنس مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے ساتھ تمام صوبائی محکموں کے پٹرول اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہے – وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی اورصوبائی کابینہ کے ارکان سرکاری پٹرول نہیں لیں گے اور سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پٹرول اخراجات خود ادا کرینگے -وزیر اعلی حمزہ شہباز نے بتا یا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے کے حوالے سے عوام کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے۔
بچت کا آغاز خود سے کریں گے۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں حکومتی سطح پر بچت،کھاد کی فراہمی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئی-اجلاس میں وفاقی حکومت کوچینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا- وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدام کیے جائیں گے۔
- Advertisement -
ضرورت مند طبقے کو اشیا ضروریہ میں سبسڈی کے لئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کاشتکار پر ظلم کے مترادف ہی- اجلاس میں کھاد اور دیگر اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا- اجلاس میں صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق،سردار اویس لغاری۔ملک محمد احمد خان،عطااللہ تارڑ،ایم پی اے مجتبیٰ شجاع، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ،متعلقہ سیکرٹریز اور حکام نے شرکت کی- قبل ازیں پانی کمی کی عوامی شکایات پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو طلب کر لیا-وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس میں ایکشن پلان میں نقائص کی نشاندہی کی،اسی دوران آپریشنل ٹیوب ویلز سے متعلق استفسار پر ایم ڈی واسا کی لاعلمی پر وزیر اعلی حمزہ شہباز نیاظہار برہمی کیا۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے واسا حکام سے دریافت کیا کہ اگر ٹیوب ویل بور بیٹھ جائے یا مشین خراب ہو جائے تو آپ کے پاس بیک اپ پلان کیا ہی وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مزیداستفسار کرتے ہوئے کہا کہ2 کیوسک کا ٹیوب ویل زیادہ بہتر کام کرتا ہے اس کی تعداد کتنی ہی اجلاس میں واسا کے جاری پراجیکٹس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ اس پراجیکٹ سے نہ صرف دس لاکھ آبادی فی الفور مستفید ہو گی بلکہ 100 ٹیوب ویلز کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ پانی کی کمی والے علاقوں میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائے اور پائلٹ پراجیکٹ جلد پیش کیا جائی-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے لیسکو لوڈ شیڈنگ شیڈول سے مطابقت کی ہدایت کی اور جنریٹر اور گاڑیوں کا ڈیزل چوری کرنے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی کا حکم دیااور چوری روکنے کے لیے فول پروف نظام جلد از جلد وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ صارفین کے استعمال کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کر واٹر سپلائی کے اوقات متعین کیئے جائیں -انہوں نے کہا کہ لاہور کا واٹر ٹیبل نیچے جا چکا ہے، سروے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئے ٹیوب ویل صرف وہاں لگائیں جہاں ضرورت ہے۔
لو پریشر ایریا اور مضافاتی علاقوں میں واٹر سپلائی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ حاجی کیمپ ڈرین پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل قانونی معاملات فی الفور حل کئے جائیں۔اجلاس میں لاہور کے عوامی نمائندوں، سیکرٹریز، کمشنر،ڈی سی لاہور اور واسا حکام نے شرکت کی-