MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ، مسجد نبوی ﷺ میں آنیوالے زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مدینہ منورہ(مسائل نیوز) رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد نبوی ﷺ آنے والیزائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادات کیں۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 برس سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا تاہم رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.