MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

”سوال ہی نہیں پیدا ہوتا 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ہوجائے“ الیکشن کمیشن کے وکیل کا بیان

1 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن کے وکیل اور سینئر قانون دان عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پنجاب میں الیکشن کا امکان رد کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے کا پابند نہیں ہے، یہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے ۔سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ یہ نہ آئین میں ہے نہ قانون میں کہ سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دے، اس فیصلے کو کابینہ ہی نہیں ایک عام شہری بھی مسترد کرسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کردی۔منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.