MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بگ بیش لیگ کی کوئی بھی ٹیم بابر اعظم کو لینا پسند کرے گی

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے لیے سائن کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ایرون فنچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے بابر اعظم سے پوچھا کہ کیا وہ میلبورن رینیگیڈز کے لیے آنے اور کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ یقینی طور پر پرجوش ہیں، امید ہے کہ ہم کل تک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
گہری سانسیں لینے کے بعد آسٹریلوی کپتان نے دیرینہ مسکراہٹ سے بولا کہ ’صرف مذاق‘۔ یہ شاید تھوڑی سی شرارت تھی لیکن فنچ اس امید کا اظہار کررہے تھے کہ ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم نے جس نے ان کی ٹیم کیخلاف کھیلا ہے اگلے موسم گرما میں آسٹریلین بگ بیش میں وہ شائقین کو محظوظ کرسکتے ہیں۔
ایرون فنچ نے کہا کہ ہمارے ڈومیسٹک مقابلوں میں مزید عالمی معیار کے کھلاڑیوں کا ہونا بہت اچھا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم واضح طور پر کھیل کے اس فارمیٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں طویل عرصے سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فنچ نے شاہین آفریدی کا بارے میں کہا کہ وہ ایک لاجواب باؤلر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کا ٹیلنٹ غیر معمولی ہے، میرے خیال میں عالمی کرکٹ تب بہتر ہوتی ہے جب پاکستان اچھا کھیلتا ہے اور عالمی کرکٹ تب بہتر ہوتی ہے جب انہیں ہماری ڈومیسٹک لیگ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
حارث رؤف، جنہوں نے ہفتے کے روز فنچ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا،پہلے ہی میلبورن سٹارز کیلئے کھیلتے ہوئے مداحوں کا پسندیدہ بن چکے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں میں دنیا کے ٹاپ رینک بلے باز بابر اعظم بگ بیش لیگ میں بڑا اضافہ ہوں گے۔ ایرون فنچ نے کہا کہ اگر بابر اعظم بگ بیش کھیلنے کے لیے دستیاب ہوئے تو کوئی بھی ٹیم انہیں لینا پسند کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.