MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات کی ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کی پیشگوئی

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنیکی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجے سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہیکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونیکا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی معمول سیکم بارشیں ہوں گی۔ہیٹ ویو کے دوران ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی سے سانس لینے میں مشکلات اور پہلے سیلاحق بیماری کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ان حالات میں ضروری ہے کہ ہر فرد جسمانی درجہ حرارت معمول پر رکھے بالخصوص بچوں، بزرگ اور سورج کی روشنی میں زیادہ گھومنے والے افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.