MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بچہ 25 سال تک ماں اس کے بعد بیوی کے کنٹرول میں رہتا ہے: گورنر سندھ

1 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک بچہ 25 سال تک ماں، اس کے بعد بیوی کے کنٹرول میں رہتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مرد خواتین کے کنٹرول میں ہوتے ہیں، خواتین چاہیں تو معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ایک عمر سے “فریب سفر کھا رہے ہیں ہم، معلوم نہیں کدھر جا رہے ہم”، ہم لوگ بہت بے حس ہیں، کسی زخمی کو ڈر کے مارے نہیں اٹھاتے کہ کہیں پولیس تنگ نہ کرے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بچوں کی تربیت میں مثبت بدلا لائیں، مائیں یہ نہ سکھائیں کہ خالہ زیادہ پیار کرتی ہیں پھوپھی نہیں، میں نے عزم کیا ہے جو کام بطور گورنر سندھ نہیں ہوئے وہ کام کروں، میں چاہتا ہوں اپنے کام سے لوگوں کے دلوں میں اتروں، تمام مافیاز سے ٹکراں گا مگر بہتری کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سوئی گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عوام گیس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.