MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آگئے، شیری رحمان

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی ہے۔ عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آگئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اب کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیکوئی لڑائی نہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے ’’خوشگوار‘‘تعلقات جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے ’’بات‘‘کرنے کے خواہش مند ہیں، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.