MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا پھر بھی حکمران سامراج کے غلام بنے ہوئے ہیں‘شیخ رشید

0 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششں کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم پائے گا۔

- Advertisement -

الیکشن میں ہی ملک کی بقا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30اپریل کی تاریخ دے دی لیکن پی ڈی ایم کی مشاورت کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا، دیکھنا یہ ہے کہ اب 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سامراج کے غلام بنے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاستدان وڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 90روزہ نگران وزیراعلی 9سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے، غریب حاجیوں کے لئے بھی خزانہ خالی ہے اب ڈالر والے حج کر سکیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.