MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلاول زرداری کا لانگ مارچ دن دوگنی رات چوگنی تنزلی کیساتھ لاہور پہنچ رہا ہے

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا لانگ مارچ دن دوگنی رات چوگنی تنزلی کے ساتھ لاہور پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ آگے بڑھ رہا ہے، شرکا کی تعداد کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے تک بلاول زرداری کا لانگ مارچ ایک چوتھائی تک رہ جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ عوامی حمایت کے بغیر اور کرائے کے شرکا کے ساتھ مارچ کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔

- Advertisement -

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ شروع ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرنا بلاول کی بوکھلاہٹ ظاہر کر رہا ہے۔ بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کو پورا یقین ہے کہ ان کا لانگ مارچ دراصل “کاٹھ کی ہنڈیا” ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مارچ تک ملکی سیاسی منظر نامے پر اپوزیشن کی ہار مکمل طور پر واضح ہو چکی ہو گی۔

اس کے بعد اگلے ساڑھے چھ سال تک یہ لوگ اقتدار سے دور احتساب کے مزے لیتے نظر آئیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک پیج پر، اور مضبوط پوزیشن پر کھڑی ہے، اور وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت تزک و احتشام کے ساتھ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.