بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(مسائل نیوز)یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام
کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے
- Advertisement -
بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے
اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے
یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کے تجدیدِ عہد کا دن ہے
بھارت کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، آزادی کی جدوجہد منزل پا کر رہے گی