MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشیا کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک موقف

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماناما (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاء کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹ گیا۔بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سخت موقف اپنایا۔بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر ایشیاء کپ متاثر ہوا تو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔ ایشیاء کپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایشیا ء کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.