پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،ڈپٹی کمشنر لورالائی
یوم کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بینرز قومی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے علاقہ کشمیر بنے گا پاکستام کے نعروں سے گونج اٹھا ریلی میں ایس ایس پی عرفان بشیر اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر اتمانخیل اسٹنٹ کمشنر جنرل قاسم خان کاکڑ ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد منیگل تحصیلدار ثناءاللہ
لونٹی ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مجمنث نور محمد محمکہ سمال انڈسٹریز عادل محمکہ انڈ سٹر یز سید مجیب اللہ شاہ دیگر ضلعی آفیسران سمیت سکولوں کے طلباء سماجی سول سوسائٹی کے نمائندے شریک تھے ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو شہر ہو تے باچا خان چوک سے واپس ڈی سی آ فس میں اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہاکہ کہاکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے پوری قوم نے یہ ثبوت دیا ہے کہ وہ اپنے نہتے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور پوری دنیا سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے مظالم کو دیکھ رہی ہے یکجہتی کشمیر ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں منا کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے نہتے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور یہ بھارت کا مکرو چہرہ پوری دنیا آج دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت وہ دہشت گرد ملک ہے
جو اپنے ہی شہریوں پر حملے کروا کر دہشت گردی میں پاکستان کو بد نام کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر محاذ پر سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہے گا ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے تاکہ دنیا کو یہ باور کروایا جا سکے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے عالمی سطح پر بھی پاکستان بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتی برادری پربھی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔