MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بچے ہمارا بہترین سرمایہ ہیں، تحریر:عابد عمر

0 636

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انکی عمدہ تربیت ہماری ترجیح ہونی چاہیےآپ کا آج کا رویہ طے کرے گا کہ آپ اپنا مستقبل کیسے ہاتھوں میں سونپ رہے ہیں بچوں کو چھوٹی چھوٹی باتیں بتانے کے ساتھ ساتھ خود بھی ان پر عمل کرتے رہیں اپنے والدین اور بڑوں کا احترام کریں بچے آپ سے ہی سیکھتے ہیں کوئ بھی چیز دلائیں تو انہیں شئیر کرنے کی عادت بچپن سے ڈالیں. تاکہ کسی بھی چیز کو لے کر وہ جذباتیت سے بچیں. اس سے پہلے یہ عادت خود میں بھی پیدا کیجیے

- Advertisement -

جب بھی کوئ مہمان آۓ تو بچوں کو مہمانوں سے ملائیں تاکہ ان میں اعتماد کے ساتھ سوشل ڈیلینگ بھی آۓ..
بچوں کو ڈرانے کے بجاۓ انہیں بات بہتر طریقے سے سمجھانے کی کوشش کریں. جن بھوت سے ڈرانا بچے کے اندر ڈر اور بزدلی پیدا کرتا ہےنماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سنت پر عمل بھی سکھائیں. انکے دل میں شوق پیدا کیجیے. جب کپڑے پہنائیں تو انہیں بتائیں کہ دایاں بازو اور دایاں پاؤں پلے پہنے کہ یہ ہمارے پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے سنت پر عمل سے ہمیں ثواب ملتا ہے کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا اور بسم اللہ پڑھنا چاہیے

رات سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد دعا مانگنے کی عادت لازمی ڈالیے کیونکہ بچپن میں جو عادت پیدا ہو وہ تاعمر ساتھ چلتی ہےجھوٹ سے خود بھی دور رہیں اور بچوں کو بھی بچائیں. انہیں بتائیں جھوٹ بولنا شیطان کو خوش کرنا ہے بچے کو جو بھی بات سکھانا مقصود ہو وہ پہلے خود میں لازمی پیدا کیجیے کیونکہ بچے لفظوں سے کم اور آپ کے عمل سے زیادہ سیکھتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.