MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشاور زلمی کی فتح ، کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست

2 500

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ پشاور زلمی نے 9 رنز سے آج کا میچ بھی جیت لیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا گیارہواں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا،

- Advertisement -

جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے کیا ہے اور دونوں نے 53 رنز کی شراکت داری قائم کی، جس کے بعد زازئی 53 کے مجموعی اور 41 کے انفرادی اسکور پر آو¿ٹ ہوئے۔اس کے بعد کامران اکمل 21 کے انفرادی جبکہ 74 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے، پھر عامر یامین نے حیدر علی کو پویلین لوٹنے پر مجبور کیا،

یوں زلمی کو 103 پر تین وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں شعیب ملک اور بین کٹنگ نے وکٹ سنبھال کر ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کی، اس دوران شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور اسکور کو 173 تک پہنچایا۔پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے، شعیب ملک 52 اور حضرت اللہ زازئی 41 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.