سونے کی قیمت میں کتنی کمی؟ 5 جنوری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟
لاہور(مسائل نیوز)سونے کی قیمت کی قیمت میں ہفتے کے روز بڑی کمی ہوئی جس کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار سے بھی کم ہو کر 4لاکھ 55 ہزار کی سطح پر آگئی۔یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے، جس کے بعد اپ ڈیٹ سامنے آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 4ہزار700روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 55ہزار 562روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ گزشتہ روز سے نافذ العمل ہیں۔
- Advertisement -
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار 30روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 90ہزار 570روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک بھر میں 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 694روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 58ہزار 35روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹس میں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں 106روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 7ہزار 756روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی فی تولہ قیمت 91روپے کی کمی سے 6ہزار 649 روپے ہوگئی۔