MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کو این ایف سی شیئر کی رقم نہ ملی تو صوبے کا مالی بحران شدید ہوجائیگا،زمرک اچکزئی

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیر خزانہ بلوچستان انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے بلوچستان کے مالی بحران کے حل اور بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے شیئر کے واجبات کی ادائیگی کی فوری یقین دہانی کروائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق بھی موجود تھے۔ انجینئر زمرک خان نے بتایا کہ بلوچستان کو درپیش مالی مسائل کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون کے حصول کی کوششیں تیز کی ہے، کیونکہ بلوچستان حکومت این ایف سی ایوارڈ کے گزشتہ سال کے 11ارب روپے اور رواں مالی سال کے 32 ارب روپے کے واجبات کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر میں نے بحیثیت صوبائی وزیر خزانہ اسلام آباد کا دورہ کیا ہے اور یہاں پرپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں بلوچستان کے این ایف سی کے شئیر میں کمی کے باعث درپیش مالی مسائل پر تبادلہ خیال کی گیا اور انہیں بلوچستان کی اس وقت مالی مسائل اور صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں بلوچستان کو این ایف سی کے پروٹیکٹڈ شیئر میں سے 11ارب روپے کم ملے اور اسی طرح رواں مالی سال کے دوران بلوچستان کو دسمبر تک 157 ارب روپے ملنے چاہیے تھے۔ اس سال دسمبر تک وفاق نے 125 ارب روپے ٹرانسفر کیے اور اب تک 32 ارب روپے کا شارٹ فال موجود ہے۔ انجینئر زمرک کا کہنا تھا کہ اگر این ایف سی میں بلوچستان کے شیئر کو آئینی تحفظ حاصل ہونے کے باوجود پوری رقم ٹرانسفر نہیں کی جاتی تو صوبے کا مالی بحران مزید شدت اختیار کریگا، جس سے مسائل جنم لیں گے فنڈز کی عدم دستیابی سے نہ صرف ترقیاتی عمل متاثر ہور ہاہے بلکہ ہمارے لئے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے بلوچستان کے مالی مسائل کے حل کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور وفاقی وزیر کی وفاقی اور صوبائی حکومت کے معاونتی منصوبوں کی برج فنانسنگ کے 6 ارب روپے کے فوری اجراکی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے وفاقی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے بھی بلوچستان کے این ایف سی ایوارڈ کے شئیر کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا کہ مالی مسائل کے حل کے لئے ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.