گوادر، انٹرنیٹ سروس بحال، پولیس اور انتظامیہ نےشہر کو بے امنی اور افراتفری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، فرح عظیم شاہ
گوادر(مسائل نیوز) گوادر میں گزشتہ دس روزسے بند انٹرنیٹ سروس آج بحال ہوگئی، ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ گوادرمیں صورتحال بہتر ہے ،شہری حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں ۔ترجمان بلوچستان حکومت امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے بعد دس روز کی بندش کے بعد گوادر شہر میں انٹر نیٹ سروس کی بحالی اور دیگر موثر اقدامات جاری ہیں ۔انھوں نے گوادر کے عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے ، حکومت بلوچستان نے گوادر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد تھری جی اور فور جی انٹر نیٹ سروسز بحال کر دیں۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے گوادر شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کی تھیں ۔گوادر شہر میں کاروباری اور دیگر سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں ۔گودار پورٹ بھی مکمل طور پر فعال ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پورٹ پر گزشتہ ہفتے سامان سے لدے بحری جہاز لنگر انداز بھی ہوئے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے گوادر شہر میں انٹر نیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔حکومت بلوچستان نے گوادر شہر میں موبائل سروس گزشتہ ہفتے ہی بحال کر دی تھی۔ساحلی شہر میں امان و امان کی مکمل بحالی تک انٹرنیٹ سروس کی بندش کو توسیع دی گئی ۔انھوں نے حق دو تحریک کے مظاہرین کی جانب سے سرکاری دفاتر اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے باوجود حکومت اور پولیس فورس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔اس امر کو مد نظر رکھا گیا کہ اپنے عوام اور ان کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے نہ تو امن و امان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہو اور نہ شہریوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچے۔ پولیس اور انتظامیہ نے مشتعل گروہ کو کنٹرول کرتے ہوئے گوادر شہر کو بے امنی اور افراتفری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ،اس دوران پولیس اہلکارنے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔حکومت اشتعال پھیلانے والی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے گوادر کے عوام کے دیرنیہ مسائل کا حل نکال رہی ہے۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ پر عملدرآمد سے بلوچستان میں […]