MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو سزائے موت کا حکم دیدیا گیا

0 860

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز)امریکی عدالت نے پہلی مرتبہ دوست کے قتل کے الزام میں خواجہ سرا کو سزائے موت دیدی۔ 2006 میں دوست کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والی امبر میک لوگلن کی زندگی کا خاتمہ انجیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔وکیل کے مطابق بچپن سے سخت معاشرتی رویوں سے متاثرہ امبر نے اپنی دوست کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا تھا، ڈپریشن کا شکار امبر کئی مرتبہ خود اپنی جان لینے کی بھی کوشش کرچکی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امبر میک کے وکیل کا کہنا ہے کے سزا کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کے عدالت کے سامنے قتل کی وجوہات بیان کرنیکے باوجود انہیں کوئی رعائت نہیں دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.