MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ عزت بخشی ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، جام کمال

0 373

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں بلوچستان سمیت ضلع لسبیلہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ضلع لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ عزت بخشی ہے لسبیلہ کی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کیئے تھے اور انشا اللہ ہمیشہ کرتے رہیں گے نہ ہم عوام سے دور ہیں اور نہ ہی عوام ہم سے دور ہے یہ پیار محبت خلوص کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل میں چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ کی جانب سے دیئے گئے اعشائیہ میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جام کمال خان نے کہا کہ دور اقتدار میں نہ صرف لسبیلہ بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کی نیک نیتی سے خدمت کی پختہ سڑکیں ،کالجز ،اسکولز اور پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لسبیلہ کے سینکڑوں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیئے اور اقتدار ہو یا نہ ہو لیکن عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا

اور ضلع لسبیلہ کی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ہے اور نہ ہی چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام ہمیشہ عزت بخشی ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انشا اللہ ماضی میں بھی عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کیئے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ عوام آپس میں پیار محبت یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.