جے یوآئی کے ورکرز کنونشن 8دسمبرکو کوئٹہ میں منعقد ہورہاہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی
اس عظیم الشان اور کنونشن سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطابات فرمائیں گے۔ جمعیت علماء اسلام
- Advertisement -
کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ سٹی چمن کے نائب امیر مولانا حافظ محمد صدیق مدنی، جنرل سیکرٹری عبدالقادر مسلم یار، سیکرٹری اطلاعات بلال احمد، مولوی شمس اللہ ہنر، مولوی عطاواللہ، نصراللہ خان، مدرسہ عربیہ بحرالعلوم گھوڑا ہسپتال روڈ چمن کے ناظم تعلیمات حافظ سیف الرحمان صدیق، مولوی عبدالرازق، مولوی عبدالستاراور قاری جمیل احمد ڈیروی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام بتاریخ ۸ دسمبر پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی ورکرز کنونشن کا نعقاد کیا جارہاہے۔ جس کے مہمان خاص پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم العالیہ ہونگے۔ صوبائی ورکرز کنونشن سے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطابات فرمائیں گے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم العالیہ کے دورہ بلوچستان میں کئی صوبائی وزراء، سابق وزیراعلیٰ اور دیگر قومی مشران جمعیت علماء اسلام حق قافلہ میں شمولیت کریں گے۔ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے جمعیت علماء اسلام میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام امت مسلمہ کی حقیقی مذہبی و سیاسی پلیٹ فارم ہیں جسمیں لاکھوں علماء کرام کی وجود جماعت کی حقانیت کی دلیل ہے جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ہر سطح کے کارکن نے دن رات جہدوجہد کرنی ہوگی۔ انہوں نے مذید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کام دین اسلام کام سمجھ کر کرنا ہوگا جمعیت علماء اسلام کے پیغام عین عبادت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے کسی حکمران کو پاکستان اور اسلام مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ لادینیت اور طاغوتی قوتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا نے کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی اقدار کی بالا دستی کیلئے کوشاں ہے کارکن اسلامی سیاست کے فروغ کیلئے جہد و جہد جاری رکھیں گے۔ حافظ محمد صدیق مدنی اور دیگر بلوچستان کے تاریخٰی سرزمین پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم العالیہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تمام احباب سے جمعیت ورکرز کنونشن میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔