بلوچستان کے مالی مسائل کے حل میں وفاق کا تعاون ناگزیر ہے، قدوس بزنجو
کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔ہم نے اپنا کیس بھرپور طور پر وفاق کے سامنے رکھاہے۔این ایف سی شیئر وفاقی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجراء اور گیس کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے وفاقی حکام کے ساتھ اجلاس ہوئے ہیں جو ایک مثبت اور حوصلہ افزاء پیش رفت ہے۔
- Advertisement -