کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، عدالت سے کوئٹہ پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کا 10 روزہ ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کیا تھا، بلوچستان پولیس سینیٹراعظم سواتی کو کوئٹہ لے گئی، جہاں اعظم سواتی کو کچلاک جیل میں رکھا گیا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پراعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور انہیں کوئٹہ لے جانے پر عمران خان نے ردِعمل دیا، چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اعظم سواتی کو سینے میں شدید درد اور سانس کی تکلیف کے بعد صبح سویرے پمز منتقل کیا گیا، کوئٹہ پولیس نے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کئے بغیرسینیٹر کو ہسپتال سے ڈسچارج کرا کر گرفتار کرلیا، پولیس انکی جان خطرے میں ڈال کر لے گئی۔
- Advertisement -
سابق وزیر اعظم نے اعظم سواتی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے آمادہ نہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ہسپتال سے میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیے بغیر یا ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر کے کوئٹہ لے جایا گیا، شرمناک ہے کہ حکومت کس طرح بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے اور قانون کے مطابق عمل کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جنگ اخبار کی […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کردیا […]
[…] (مسائل نیوز) پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں تمام مقدمات ختم کر دئیے گئے۔سندھ […]
[…] نیوز) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔کوئٹہ کی […]