MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موٹر وے ایم1 اور ایم 2شدید دھند کے سبب کئی مقامات سے بند کردی گئی

2 341

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) موٹر وے ایم 2شدید دھند کے سبب لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کر دی گئی۔موٹر وے حکام کے مطابق دھند کی وجہ سے ایم ون، پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کی گئی ہے۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے دھند کے سبب جاری کی گئی احتیاطی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیوڑ حضرات اپنی گاڑی کی رفتار مناسب رکھیں، رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے اپنی سواریوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور دوران سفر محفوظ فاصلہ قائم رکھیں۔اس کے علاوہ دھند کی صورت میں ڈبل اشاروںکا استعمال کیا جائے ،شہری شدیددھند کی صورت میں کسی سروس ایریا، ہوٹل یا پیٹرول پمپ پر رکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات سے بند رکھا گیا تاہم مطلع صاف ہونے پر […]

  2. […] نیوز)پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو گیا ،حد نگاہ انتہائی کی وجہ سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.