MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 161 رنز بنالیے

1 305

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاکا(ویب ڈیسک) پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 161 رنز بنالیے۔ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اورا?خری ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے والے تیج السلام نے دونوں اوپنرز آو¿ٹ کر دیے۔

- Advertisement -

ڈھاکا ٹیسٹ میں پہلے دن کھانے کے وقفہ پر پاکستان نے دو وکٹ پر 78رنز بنالیے۔ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل جلد ختم کردیا گیا۔ پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔پاکستان کی پہلی وکٹ 59رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 25رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 70رنز پر گری۔ عابد علی 39رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہوئے

۔بنگلا دیش کی ٹیم میں آل راو¿نڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔قبل ازیں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظرا? رہی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اورپہلے ٹیسٹ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.