MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادرکے قریب معدومیت کےخطرے سے دوچار عربی وہیل کے بڑے گروہ کو دیکھا گیا

0 51

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر (مسائل نیوز)گوادرکے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کے ایک بڑے گروہ کو دیکھا گیا، اس سے قبل اتنا بڑا گروپ ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق عربی وہیلز کا ایک بڑے گروپ کو گزشتہ روز گوادر کے قریب دیکھا گیا، ماہی گیروں کے ایک گروپ نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بنائی۔

- Advertisement -

عربی وہیل یمن اور سری لنکا کے درمیان بحیرہ عرب میں پائی جاتی ہے، اب تک پاکستان کے ساحلی اور سمندری پانیوں میں ڈولفن اور وہیل سمیت 27 اقسام کی سیٹیشین مچھلیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

1963 سے 1967 کے درمیان بحیرہ عرب میں میں سوویت بیڑوں کی وہیل شکار ی مہمات کے دوران پاکستان کے ساحل کے قریب بھی عربی وہیل کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے ان کی آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔

اب پاکستان کے پانیوں میں ان کے بڑے غولوں کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ یہ خطرے سے دوچار نسل دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.