MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان پر حملہ ، سعودی عرب کا شدید ردعمل آگیا

0 495

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز)سعودی عرب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچانے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.