MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لیگی رہنماؤں کے قاتلانہ حملے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ افسوس ہے

0 367

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے روئیے پر حیرت زدہ ہوں،رانا ثناء اللہ بجائے کہ مریم نواز کے بیانات پر شرمندہ ہوں۔ن لیگ کے معتبر رہنما قاتلانہ حملے پر جس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نشر کر رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ سچ نہیں بول سکتے تو خاموشی اختیار کر لیں،عوام آپکے ایسے سنگدل بیان کبھی نہیں بھولے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا اس وقت تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم نوید کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی سیل میں پہنچا دیا گیا۔سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں نے ملزم سے پوچھ گچھ کی،ملزم نوید کے بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کرایا جائے گا۔ جبکہ سکیورٹی اداروں نے وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں عمران خان پر ہونے والے حملے کے وقت 2 مختلف اسلحوں سے فائرنگ کیے جانے کی تصدیق ہو گئی،ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ کنٹینر پر پستول کے علاوہ بڑے اسلحے سے بھی فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے 11 گولیوں کے خول ملے ہیں،9 خول پستول کی گولیوں اور 2 بڑے اسلحے کی گولی کے خول ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.