MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی گئیں

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) میڈیکل بورڈ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کو چہل قدمی کی اجازت دے دی۔سابق وزیر اعظم عمران خان ہسپتال سے آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد ہیں،جبکہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو ایک روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کے مزید ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا،آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات نکال دئیے گئے۔ عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے،ان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا۔
گزشتہ رات پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بھی بتایا تھا کہ اب سے کچھ دیر پہلے عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی!الحمدللہ ان کا آپریشن ہو گیا اور وہ اللہ کے فضل سے تندرست ہیں۔

- Advertisement -

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ان کے جذبے کو سلام ہے،انھوں نے کہا کہ وہ آخری سانس تک اس قوم کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پوری قوم کی دعاؤں کا شکریہ،جبکہ قاتلانہ حملےکے بعد عمران خان کا برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی جب کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر وہ ٹھیک ہیں،عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کوپکڑنے والے بہادر آدمی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.