MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) شوکت خانم اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا، آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات نکال دئیے گئے۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے،ان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا۔
گذشتہ رات پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بھی بتایا تھا کہ اب سے کچھ دیر پہلے عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی!الحمدللہ ان کا آپریشن ہو گیا اور وہ اللہ کے فضل سے تندرست ہیں۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ان کے جذبے کو سلام! انھوں نے کہا کہ وہ آخری سانس تک اس قوم کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے! پوری قوم کی دعاؤں کا شکریہ! اللّٰہ پر ایمان۔
۔مشکلات سے نکلے گا پاکستان۔

- Advertisement -

جبکہ قاتلانہ حملےکے بعد عمران خان کا برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی جب کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔ اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر وہ ٹھیک ہیں، عمران خان کے بیٹوں کی طرف سےحملہ آور کوپکڑنے والے بہادر آدمی کا شکریہ۔
واضح رہے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔ گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا گیا، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.