MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فوڈ اتھارٹی لا علم ، شہری سیوریج زدہ پانی سے تیار سبزیاں کھانے پر مجبور

0 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)گندے پانی سے سیراب کی گئی سبزیاں اگانے کا سلسلہ جاری ، پنجاب فوڈ اتھارٹی معاملے سے لا علم ، شہری سیوریج زدہ پانی سے تیار سبزیاں کھانے پر مجبور ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں اگانے کا سلسلہ جاری ہے ، ان سبزیوں میں پالک ، مولی ، گاجر ، ساگ ، بند گوبھی ، پھول گوبھی ، شلجم ، آلو ، میتھی شامل ہیں ، کاشتکار صاف پانی سے فصل کو ذرخیز کرنے کے بجائے سیوریج ملا پانی سبزیوں کو لگا رہے ہیں

- Advertisement -

جس سے سبزیوں کی نشوونما تو ہو جاتی ہے تاہم شہریوں کو گندے پانی کی سبزیاں کھلائی جا رہی ہیں جو ان کے لئے بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں ، اس معاملے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی روٹین کی کارروائیوں میں مصروف ہے اور ایسے کاشت کاروں کے خلاف کارروائی کرتی نظر نہیں آتی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے تیار سبزیاں بھی اسی قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہیں جس پر صاف پانی سے تیار سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن کر تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.