MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی آمد، اساتذہ اور طالبات سے گفتگو

0 91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو(مسائل نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، طالبات نے شہدا و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.