نادیہ لڑکی نہیں لڑکا ہے؟ میری باگو جوڑی سوشل میڈیا پر تنازعات کا شکار
لاہور(مسائل نیوز)سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی جوڑی میری باگو ان دنوں تنقید اور سوالات کی زد میں آ گئی ہے۔ یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ جوڑی میں شامل خاتون نادیہ دراصل ایک مرد ہیں۔
میری باگو نے اپنی منفرد ویڈیوز کی بدولت بہت جلد شہرت حاصل کی خاص طور پر وہ ویڈیو جس میں نادیہ اپنے شوہر کی ہر بات کا جواب صرف جی جی کہہ کر دیتی ہیں۔ ان کی سادگی اور انداز نے بہت سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
مداحوں کی رائے اس معاملے پر تقسیم ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ جوڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دوسروں کو ان کی ذاتی زندگی میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ خود کو جو بھی سمجھتی ہیں وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ہمیں صرف ان کی ویڈیوز انجوائے کرنی چاہییں۔
- Advertisement -
View this post on Instagram
دوسری جانب کچھ افراد نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو وہ خود کو دھوکہ کھایا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
چاہے نادیہ کی حقیقت کچھ بھی ہو ایک بات طے ہے کہ میری باگو نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر لی ہے اور یہ جوڑی اب لاکھوں لوگوں کی گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔