نوازشریف وطن واپس آئیں، قوم انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلائے گی، فواد چودھری
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپس آئیں، قوم انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلائے گی، مجرموں کی بلاروک ٹوک آنیاں جانیاں ریاست کے منہ پر طمانچہ ہے، لانگ مارچ کی تاریخ آنے کی دیر ہے، مستقبل کے فیصلے عوام کریں گے۔ انہوں نے مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز نے طویل پریس کانفرنس میں نہیں بتایا کہ ایوینفیلڈ اپارٹمنٹس لندن میں حسن نواز کی اربوں روپے کی ملکیت کی جائیدادیں اگر ان کی نہیں ہیں تو کس کی ہیں؟ عدالتی فیصلے کی طرح مریم نواز بھی اس مرکزی نکتے پر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ایک بارپھر اے آروائی نیوز کے مالکان اورصحافیوں کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
گزشتہ چھ ماہ صحافتی آزادیاں کیلئے بہت گٹھن رہے آزاد صحافتی گروپوں کو ٹارگٹ کیا گیا صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے جمہوریت ان صحافیوں کی مقروض ہے جنہوں نے مصائب جھیلے لیکن سودابازی نہیں کی۔ ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ گھنٹے پر محیط مریم نواز کی پریس کانفرنس بدتمیزی، بدزبانی اور بدکلامی کے اظہار کے سوا کچھ نہ تھا، مریم نے خبر دی کہ وہ لندن عدالت سے سزایافتہ اپنے والد کے پاس جارہی ہیں، پریس کانفرنس میں مریم نے نہیں بتایا کہ لندن جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع کیا ہیں، ملک میں مجرموں کی بلاروک ٹوک آنیاں جانیاں ریاست کے منہ پر طمانچہ ہے۔
- Advertisement -
فواد چودھری نے کہا کہ چوروں کو نظمِ ریاست پر حاوی ہوتا دیکھ کر قانون پر عمل پیرا ہر شہری تشویش میں مبتلا ہے، نوازشریف وطن واپس آئیں، قوم انہیں اب چھٹی کا دودھ یاد دلائے گی، عمران خان کی قیادت میں عوام حقیقی آزادی کے حصول کے ایجنڈے پر یکسو ہیں، لانگ مارچ کی تاریخ آنے کی دیر ہے، مستقبل کے فیصلے عوام کریں گے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا ملکی معیشت سے متعلق بیان اچھا […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل کے الیکشن میں تحریک انصاف قومی اسمبلی […]
[…] تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی ہماری بیک چینل […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج شیئر کردیئے۔ […]