MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جب تم نے مجھے سزائے موت کی چکیوں میں رکھا تب بھی میں عورت ہی تھی، عمران خان کے بیان پرمریم نوازکی تنقید

1 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جب تم نے مجھے سزائے موت کی چکیوں میں رکھا تب بھی میں عورت ہی تھی، اب تمہارے ظلم اور جھوٹ کے پول کھل رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ تمہارا انتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو عورت عورت کیا کر رہے ہو منافق آدمی؟۔رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اس کے ہاتھ تمہارے گریبان سے اب دور نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو ٹیلی تھونز میں 10 ارب روپے جمع کرنے کے دعوؤں کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.