اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہےکہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ نوازشریف پاکستان آتے ہیں یا نہیں۔ہم اتنا ضرور جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے قانون سے فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس ملک پر اشتہاری اور کرپٹ لوگ قابض ہوئے ہیں، یہاں بڑوں کے لیے الگ اور عام آدمی کے لیے الگ قانون ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اسحاق ڈار شاہد خاقان کے جہاز میں گئے اور شہباز شریف کے جہاز میں واپس آئے۔الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد ہم ساری چیزوں پر ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کے عوام ہمارے پیچھے کھڑے ہیں۔ہم ان کی طرح الیکشن سے نہیں بھاگیں گے۔
اس ملک میں دن کو رات اور رات کو دن بنایا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ گذشتہ روزکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر رہے ہیں۔ عمران خان نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاقتور حلقوں کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی۔ واضح ہو گیا اس ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں۔چوروں کو دوسری بار این آر او دیا جا رہا ہے،لوگ مایوس ہیں۔آج لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔
کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ،بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتے ہیں۔ سیاسی لوگ سیاسی بات ہی کرتے ہیں بندوق نہیں اٹھاتے۔ بات سیاسی جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے لیکن مجرموں سے نہیں۔مجھ پر ایک ہی کیس رہ گیا ہے جو حکومت نے نہیں بنایا۔ہمجھ پر یہی کیس بنانا رہ گیا ہے کہ چائے میں روٹی ڈال کر کھاتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے پیسے ہفتے کو تقسیم کریں گے۔
عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کئے ہیں۔عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ایک انٹرویو میں طاقتور شخصیت کے ساتھ ملاقات بارے میں سوال کے جواب میں کہا جھوٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں بول نہیں سکتا، اگر آپ بھی سچ نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟ جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جب ہمارے ان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں اور ان کا ابھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اس حوالے سے کچھ کہنا مناسب نہیں۔ جب بات چیت چل رہی ہو تو عقلمندی یہی ہے کہ ایسا کوئی بیان نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کیے ہیں۔