MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

0 342

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
پیر کو عدالت عظمیٰ میں سٹی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے۔ شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ شہباز گل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.