MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد حفیظ نے بھارت کو دنیائے کرکٹ کا لاڈلہ کہہ دیا

1 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کو کرکٹ کی دنیا کا لاڈلہ کہہ دیا۔ ایک انٹرویومیں محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو کمانے والا ہوتا ہے وہ سب کا لاڈلہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک آمدنی بنانے والا ملک ہے، دنیا میں جس کو بھی انڈین بورڈ کی اسپانسرشپ مل جاتی ہے اس کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔حفیظ نے روہت شرما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس روہت شرما کو ہم نے دیکھا اور جانتے ہیں وہ اس طرح کے نہیں ہیں جس طرح کہ وہ کپتانی کے بعد الجھن میں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما پر زیادہ دبائو ہے جس سے وہ کنفیوژنظر آتے ہیں ایک طرف انہیں اپنی کھوئی ہوئی فارم کو واپس حاصل کرنے کی فکر ہے تو دوسری طرف ٹیم کی کپتانی کا دبائو ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف روہت شرما کی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم اس فتح کے باوجود کپتان پر دبائوکے اثرات واضح ہیں وہ کھوئے ہوئے لگتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک کو گزشتہ سال ہی ریٹائرمنٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.