لاہور (مسائل نیوز) 25 مئی کے واقعات کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات سامنے آگئیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق 25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے پر پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ فائنل کرلی، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز کی توثیق کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید نے رپورٹ ڈی آئی جی آپریشن کو ارسال کر دی، جس کے تحت قصور وار ٹھہرائے جانے والے افسران اوراہل کاروں کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں ملازمین افسران کو نوکری سے برخاست کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔
ادھر وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی کے واقعات کی پولیس انکوائری تقریباً مکمل ہو چکی ہے، انکوائری میں ذمہ دار قرار دیے گئے افراد سفارشیں نہ کرائیں کیوں کہ اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، 25 مئی کے واقعات میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، مگر انصاف بھی پورا ہو گا۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ پنجاب سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز پر برس پڑے، ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کہتے ہیں لیگی رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون ناجائز ہے، حمزہ شہباز کو حق نہیں پہنچتا کہ ایسی باتیں کریں کیونکہ وہ تو بھگوڑے ہیں، حمزہ شہباز ایسے وقت میں کارکنون کو چھوڑ گئے ہیں،ہم کوئی بھی کام قانون کیخلاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے، جس کی روشنی میں پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات خارج ہوں گے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] نیوز) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات […]