MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے ؟شازیہ مری کا مشورہ

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے ؟

بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے

جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کرنے میں

 

- Advertisement -

ناکام کسر نہیں چھوڑی۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا تھا، دنیا موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عزت دے رہی ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.