آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگرملز کیس کی سماعت
لاہور (مسائل نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی۔ شہبازشریف نے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے ایک اور موقع فراہم کرے۔عدالت نے کہا کہ ہم نے تو آپ کو پہلے بھی موقع دیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ رمضان شوگرملز کیس میں اپنے دلائل خود بھی دینا چاہوں گا۔
عدالت نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کیس کا مکمل ریکارڈ پیش کریں۔عدالت نے گواہان کے بیانات پر جرح کیلئے ملزمان کے وکلا کو طلب کرلیا۔کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
- Advertisement -
علاوہ ازیں لاہور کی خصوصی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل تفتیش نہیں ہوئے، دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک تحقیقات کی گئیں، ایف آئی اے کوئی شواہد ریکارڈ پر نہ لا سکی، پچھلے دور میں بدترین سیاسی انجینئرنگ کی گئی امجد پرویز نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی سیاسی انجینئرنگ کو حقیقت قرار دے چکی ہے، مشتاق چینی کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شامل تفتیش ہوا، ان کو نہ گواہ بنایا گیا نہ ملزم بنایا گیا. حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ باپ بیٹا جب جیل میں تھے تو ایف آئی اے نے دونوں کو شامل تفتیش کیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن لیڈرز کو دبانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا. فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے؟ جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے، دونوں ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے امجد پرویز نے کہا کہ ایف آئی اے کے وکیل غلط بیانی کر رہے ہیں ملزمان شامل تفتیش ہوئے ہیں، سابقہ دور حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ اپوزیشن لیڈرز کو تحویل میں رکھا جائے. وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز خصوصی عدالت سے روانہ ہوگئے۔
[…] نیوز)احتساب عدالت نے شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کا […]