لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ پر قابونہ پایا جا سکا
لاہور (مسائل نیوز) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ پر تاحال قابونہ پایا جا سکا، ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔ ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے کرین کو بھی طلب کر لیا گیا۔
آگ کے باعث تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، راستہ کم ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے میڈیکل سٹور میں موجود کروڑوں روپے کی ادویات جل گئیں، ہسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ چلڈرن ہسپتال میں آج ہونے والے آپریشنز کینسل کردیئے گئے۔
- Advertisement -
آگ کےباعث اوپی ڈی بھی بند کردی گئی، مریض اور ان کے لواحقین ایمرجنسی کے باہر موجود ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعہ کو نوٹس لے لیا اور انکوائری کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے